ہندوؤں ںے و گیان واپی مسجد کے باہر مندر کا بورڈ لگا دیا

02:00 PM, 1 Feb, 2024

 ویب ڈسک: بھارت میں مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر کے افتتاح کے چند روز بعد ہی مقامی عدالت نے  ملک کے سب سے حساس مذہبی تنازعات میں سے ایک اور مقدمے میں متنازع فیصلہ سناتے ہوئے ہندوؤں کو وارانسی کی تاریخی گیان واپی مسجد کے اندر پوجا پاٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ اسی تناظر میں  ہندوؤنے و گیان واپی مسجد کے باہر مندر کا بورڈ لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق راشٹریہ ہندو دل نامی تنظیم نے اب وشوناتھ مندر روڈ پر سائن بورڈ پر گیانواپی مسجد کی جگہ مندر کا پوسٹر چسپاں کر دیا ہے۔ضلع عدالت کی جانب سے گیانواپی مسجد کے ویاس جی تہہ خانے میں پوجا کی ہدایت ملنے کے بعد راشٹریہ ہندو دل نامی تنظیم نے اب وشوناتھ مندر روڈ پر سائن بورڈ پر گیانواپی مسجد کی جگہ مندر کا پوسٹر چسپاں کر دیا ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ ہندو تنظیم نے اس سائن بورڈ پر اعتراض کرتے ہوئے ٹورازم ڈائریکٹوریٹ اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھاجس میں سائن بورڈ سے گیانواپی کے سامنے موجود لفظ مسجد کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی لیکن پوجا کی اجازت ملنے کے بعد ہندو رہنماؤں نے سائن بورڈ سے مسجد کا لفظ ہٹا کر مندر کا لفظ چسپاں کر دیا ہے۔

اس سے پہلے بدھ کی آدھی رات کو عدالتی حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ، پولس کمشنر اور ڈویژنل کمشنر بھاری فورس کے ساتھ گیانواپی کمپلیکس پہنچے اور نندی کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹا کر ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا شروع کی۔ 31 سال بعد ویاس جی کے تہہ خانے میں پوجا کی گئی ہے۔ بدھ کو ہی ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت نے ویاس خاندان اور کاشی وشواناتھ ٹرسٹ بورڈ کے پجاری کو تہہ خانے میں واقع مورتیوں کی پوجا اور راگ بھگوگ کرنے کا حکم دیا تھا۔ کیس کی اگلی سماعت 8 فروری کو ہوگی۔ اس دوران مدعی اور مدعا علیہ فریق اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں