(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا جھنڈا اٹھائے ننھے بچے کو پیار کیا اور اسے بوسہ دے دیا۔
لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کے ”ایکس“ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی اور کارکنان سے گھرے کیپٹن صفدر کہیں پیدل جا رہے ہیں۔
اس دوران سڑک کے ایک طرف ایک ننھا بچہ ہاتھ میں ایک ہی ڈنڈے میں لگے پی ٹی آئی کے دو جھنڈے تھامے کھڑا ہے۔
کیپٹن صفدر بچے کو دیکھتے ہیں تو لوگوں کو ہٹاتے ہوئے فوراً اس کے پاس آتے ہیں اور اس سے بغل گیر ہوتے ہوئے اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے اور بوسہ دیتے ہیں۔ اس کے بعد ایک اور شخص کیپٹن صفدر سے ہاتھ ملاتا ہے اور وہ وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
کیپٹن صفدر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا، ’یہ بچے بھی تو ہمارے ہیں‘۔