8 فروری تک روزہ رکھوں گی ، کیونکہ،، عالیہ حمزہ کا جیل سےخصوصی پیغام

05:24 PM, 1 Feb, 2024

ویب ڈسک: عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ آپ انتحابات کروا رہے ہیں اور ہمیں اندر رکھا ہوا ہے۔میرا روزہ ہے اور میں 8 فروری تک روزہ رکھوں گی۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں عالیہ حمزہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی،جس میں اس کا کہنا تھا کہ شاد مان کو یہ واقعہ کب ہوا مھجے تو 9 مئی میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں شادمان کیس میں گرفتار کیا ہے ،میری گرفتاری کی فوٹیج تو موجود ہیں، دس بجے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

عالیہ حمزہ کی اظہار یکجہتی کے لیے آئے لوگوں سے گفتگومیں کہا کہ آپ لوگ میری کمپین کرو، میرا روزہ ہے اور میں 8 فروری تک روزہ رکھوں گی اور 9 فروری کو شکرانے کا روزہ بھی رکھوں گی۔

اتنا ڈر ہے کہ مھجے پولیس گاڑی میں رکھا ہوا ہے، آپ انتحابات کروا رہے ہیں اور ہمیں اندر رکھا ہوا ہے ۔ یہ تمام ظلم کا جواب 8 فروری کو ووٹ سے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا نشان ڈائس ہے اور تمام لوگ 8 فروری کو ووٹ دیں۔

مزیدخبریں