مالدیپ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران  ارکان گتھم گتھا ہوگئے

05:27 PM, 1 Feb, 2024

(ویب ڈیسک) مالدیپ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران  ارکان نے ایک دوسرے پر ہلہ بول دیا، واقعہ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کابینہ کے لئے نئے وزرا کی منظوری کے معاملے پر  ارکان نے ایک دوسرے پر گھونسوں، تھپڑوں کی بارش کردی۔
 رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت نے نو منتخب صدر کی جانب سے نامزد 4 وزرا کے ناموں کی منظوری کے موقع پر اجلاس میں احتجاج کیا۔
 ارکان پارلیمنٹ ایک دوسرے کے بال کھینچتے رہے،ٹانگیں ، گھونسے  چل گئے ۔
  نامزدہ کردہ وزرا نو منتخب صدر کی پارٹی کے  ارکان  ہیں،جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وفاداروں کو نواز رہے ہیں۔

مزیدخبریں