مری اور گلیات میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئےپاک فوج کا ریسکیو آپریشن

06:14 PM, 1 Feb, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: مری اور گلیات میں شدید برف باری کے باعث پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے دستوں نے امدادی کارروائیوں میں  حصہ لیا ،سینکڑوں گاڑیوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو   مری کے مضافاتی علاقوں میں ریسکیو کیاگیا،

پاکستان آرمی ضروری سامان کے ساتھ سول انتظامیہ کے ہمراہ گزرگاہوں کو کلیئر کر رہے ہیں,شدید سردی کے باعث مشکلات میں گھرے افراد کو پاکستان آرمی کی جانب سے امدادی سامان بھی پہنچایا  گیا,متعدد سیاحوں اور خاندانوں کو باحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے.

مزیدخبریں