عام انتخابات:سوشل میڈیاایکٹوسٹ کیلئےضابطہ اخلاق جاری کرنےکافیصلہ

06:18 PM, 1 Feb, 2024

ویب ڈیسک: عام انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بھی کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے بیان حلفی لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے اور ان کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جائزہ لینے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا آپریٹر کسی سیاسی جماعت کے لیے ووٹ نہیں مانگ سکے گا جبکہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کسی امیدوار کی تشہیر یا ووٹر پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو موبائل فون سے پولنگ اسٹیشنز کے اندر کی فوٹیج بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں