پاکستانی عوام نے اربوں نہیں بلکہ کھربوں روپے چائے میں اڑا دیئے

07:32 PM, 1 Feb, 2024

 ویب ڈسک : ناشتے میں چائے، لنچ کے بعد چائے، شام کو چائے، رات سونے سے پہلے چائے اور اگر اس روٹین کے عین درمیان کوئی عزیز آجئے تو اس کیساتھ بھی چائے، بارش ہو جائے تو چائے، سردی بڑھ جائے تب بھی چائے، وہ کونسا موقع ہے جب ہم پاکستانی چائے نہیں پیتے؟ 

آپ یقین نہیں کریں گے کہ پاکستانی قوم چائے کی اتنی شوقین ہے کہ ہم سب نے مل کر 6 ماہ میں  صرف چائے پر 942 بلین یعنی 9 کھرب 42 ارب روپے سے زیادہ رقم اڑا دی۔۔۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی یعنی جولائی سے دسمبر تک چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ہوا،،، اور اس کا حجم 318 ملین سے بڑھ کر 336 ملین ڈالر تک جا پہنچا۔۔۔ 

اگر وزن کے لحاظ سے بات کی جائے تو گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہم نے 128 میٹرک ٹن چائے درآمد کی تھی،،، جو رواں برس 139 میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر ) کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات 318 ملین ڈالر کے مقابلے میں 336 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدار کے لحاظ سے   چائے کی درآمدات میں 9.12 فیصد کا اضافہ ہوا کیونکہ ملک بھر میں گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 128 میٹرک ٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جو اب رواں سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 139 میٹرک ٹن سے زائد رہی۔

مزیدخبریں