عالمی چیمپئین  لیوس ہیملٹن کامرسیڈیز کی بجائے فراری  سےمعاہدہ

07:54 PM, 1 Feb, 2024

ویب ڈیسک: معروف کارریسر اور فارمولا ون کے عالمی چیمپئین  لیوس ہیملٹن نے مرسیڈیز کی بجائے   فراری  سے معاہدے کا فیصلہ کرلیا۔
 یادرہے لیوس ہیملٹن نے پہلے فراری کی  جانب سے 40 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ ٹھکرا کے مرسڈیز سے 100m ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کیا تھا۔
  تاہم وہ  2025 سے  پہلے مرسیڈیز سے معاہدہ ختم نہیں کرسکیں گے ۔ 6 بار کے عالمی چیمپئین 39 سالہ لیوس ہملٹن اب 2025 میں فراری کی نمائندگی کریں گے تاہم فراری ٹیم کے پرنسپل نمائندے فریڈ ویسور سمیت تمام فریقین نے  خبر کی تردید کی  ہے۔
 اطالوی پریس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق لیوس ہیملٹن اسپین کے کارلوس سینز کی جگہ لینا چاہتے ہیں جن کا فراری سے   معاہدے کے مذاکرات دسمبر میں رک گئے تھے۔ 
  فراری  کمپنی کے صدر جان ایلکن نے ہیملٹن کو لانے کے لیے پہل کی قیادت کی ہے۔

مزیدخبریں