آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹ بیلٹ کھول دیا

07:55 PM, 1 Feb, 2024

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے ٹکٹ بیلٹ کو کھول دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹکٹ بیلٹ 7 فروری تک جاری رہے گا۔ یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹکٹوں کی درخواست جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ 

ورلڈکپ میچزکے ٹکٹس کی قیمت 6 ڈالر سے 25 ڈالر تک رکھی گئی ہے۔ کرکٹ فینز ایک میچ کے لئے زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹس کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

گروپ اسٹیج ،سپر ایٹ اور سیمی فائنلزکے 2 لاکھ60 ہزارٹکٹس بیلٹنگ کےلئے دستیاب ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 29 جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں