ریحان زیب کےقتل کےبعد باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ پر پتھراؤ کےواقعےکا مقدمہ درج

08:04 PM, 1 Feb, 2024

ویب ڈیسک: باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر  پتھراؤ کے واقعے کی ایف آئی آر   درج  کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے 25 سے زائد افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق امیدوار  ریحان زیب کے قتل پر شرپسندوں نے باجوڑ   اسکاؤٹس بلڈنگ   سول لائن  پر  پتھراؤ  کیا تھا۔

 مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے قتل کو سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کیا۔

 ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ مخصوصی سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے مقامی افراد کو جمع کرکے مشتعل کیا، مشتعل افراد نے دروازہ  توڑنےکی کوشش کی اور  ریاست مخالف نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین کے خلاف تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مزیدخبریں