2024ءکےپہلےماہ میں کےپی میں 25 انتہا پسند ہلاک،44 گرفتار

09:37 PM, 1 Feb, 2024

ویب ڈیسک: افغانستان سرزمین سے جاری دراندازی تھم نہ سکی،2024 کے پہلے ماہ میں خیبر پختونخوا میں 25 انتہا پسند ہلاک جبکہ 44 کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف 219 انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔ہلاک اور گرفتار انتہا پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے،دہشتگردی واقعات میں 94 کیسز رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں۔دہشتگردی کے 44، بھتہ خوری کے 3، شدت پسندوں کی مالی معاونت کے 1،غوا برائے تاوان کے 2، ٹارگٹ کلنگ کے 3 واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جا چکا ہے۔

دستا ویزات کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 71 کلوگرام بارودی مواد تحویل میں لیا گیاجبکہ 12 ہینڈ گرنیڈ اور 109 بندوقیں اور پستول برآمد کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں