ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نظریاتی کے سربراہ اختر حسین ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،کوئی کہتا ہے میں نے پیسے لیے،کوئی کہتا ہے مجھے لندن میں رکھا ہوا تھا،جو لوگ صحافت کر رہے ہیں صحافت کریں کسی پارٹی کے نمائندہ نہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نظریاتی کے سربراہ اختر حسین ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے میرے پاس عمر چیمہ کو بھیجا تب میری عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی،حامد خان قوم کے سامنے جھوٹ نہ بولیں،23 جون 2018 کو حامد خان نے کال کر کے پارٹی میں شامل ہونے کا کہا۔ پی ٹی آئی کارکنان اور قائد سے گزارش ہے کہ اپنی صفوں میں آستین کے سانپ تلاش کریں۔
پی ٹی آئی نظریاتی کے سربراہ اختر حسین ڈار نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بیٹھا کر آپ کو جتوایا گیا وہ ظلم تھا یا پیار تھا،پنجاب میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرانے کے لئیے جیتے ہوئے لوگوں کو ان کی جھولی میں بٹھا دیا گیا،جس آپ الیکشن جیتے آپ نے ظلم شروع کیا،پنجاب میں بزدار کو تعینات کر کے ظلم کیا،فرح بی بی اور بشرا بی بی کو پاکستان دے دیا،جب عدم اعتماد ا رہی تھی تو قاسم صوری کی رولنگ غیر آئینی تھی۔
اختر حسین ڈار نے کہا کہ اللہ کی واحدانیت پر یقین رکھنے ہوئے آگے بڑھیں گے،ایم پی اے ایم این اے کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر اختیار ختم کر دیا جائے گا،مفت پٹرول ، گیس مفت ، بجلی مفت ختم کر کے خزانہ بھریں گے ،گھروں میں چھوٹی صنعتیں لگائی جائیں گی،پراپرٹی اور بچے باہر رکھنے والوں کو ملک میں سیاست کرنے پر پابندی ہو گی۔