مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد، بائیڈن کا اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی کا اعلان

11:18 PM, 1 Feb, 2024

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے کے الزام میں چار اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی صدر نے جمعرات کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ تشدد "ناقابل برداشت سطح" تک پہنچ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پابندیاں ان افراد کو تمام امریکی املاک اور دیگر اثاثوں تک رسائی سے روک دیں گی۔

یاد رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں