کتے رات کو بائیک کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں؟

03:55 AM, 1 Jan, 2022

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ رات گئے موٹر سائیکل پر کسی گلی سے گزریں تو وہاں موجود کتے پیچھے بھاگنے لگتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ آئیے آپ کو اس سے نمٹنے کا ایک بہت ہی آسان طریقہ بتاتے ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ کتوں کے خوف سے اپنی موٹر سائیکل کی رفتار تیز کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے کئی پھسل جاتے جبکہ کئی خطرناک حادثات کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔ کتوں کی موجودگی میں اگر آپ موٹر سائیکل کی سپیڈ کو تیز کر رہے ہیں تو امکان ہے کہ وہ آپ پر بھونک کر آپ کو کاٹنے کے لیے بھاگیں گے۔ یہ تمام چیزیں کتوں کو مزید متحرک کرتی ہیں اور ان میں موٹر سائیکل سے زیادہ تیز دوڑنے کی خواہش جاگ جاتی ہے۔ اگر آپ کبھی ایسی حالت میں پھنس جائیں کہ کتے موٹر سائیکل کی طرف بھاگنے کی کوشش کر رہے ہوں تو آپ کو چاہیے کہ اپنی موٹر سائیکل کی رفتار کم کریں یا بالکل رک جائیں۔ ایسی حالت میں کتا آپ کو نہیں کاٹے گا۔ موٹر سائیکل روکنے کے بعد جب آپ اسے دوبارہ سٹارٹ کریں تو آہستہ آہستہ وہاں سے نکل جائیں۔ ایسا کرنے سے کتے آپ کو نہیں کاٹیں گے اور آپ اس علاقے سے محفوظ طریقے سے نکل سکیں گے۔ اگر آپ بھی کتوں سے ڈرتے ہیں تو ان باتوں کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔ ویسے بھی موٹر سائیکل تیز رفتاری سے نہیں چلانی چاہیے۔ یہ آپ کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر کتے تیز رفتاری سے آپ کی موٹر سائیکل کے پیچھے بھاگتے ہیں اور آپ کتوں کو دیکھ کر اس کی رفتار بڑھا دیتے ہیں تو یہ آپ کے لیے خطرہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
مزیدخبریں