اسلام آباد ہائیکورٹ: مریم نواز اور شاہد خاقان پر کیس کا تحریری فیصلہ جاری

07:09 AM, 1 Jan, 2022

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرنے پر مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے ایک مقامی وکیل نے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں مریم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اس فیصلے برقرار رکھتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے دونوں لیگی رہنمائوں کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں کو خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار یہ بتانے میں ناکام رہا کہ مریم نواز اور شاہد خاقان کی جانب سے عدالتی کے کون سے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دونوں معزز جج صاحبان نے فیصلے میں لکھا کہ توہین عدالت کی کارروائی کسی کے مطالبے پر نہیں کی جا سکتی۔
مزیدخبریں