'اگلے 120 دن اہم، ملک میں استحکام صرف انتخابات سے آ سکتا ہے'

08:25 AM, 1 Jan, 2023

احمد علی
راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 120 دن اہم ہیں، ملک میں استحکام صرف انتخابات سے آ سکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے درست کہا معیشت، دہشگردی پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 120 دن اہم ہیں، پاکستان عوام فوج اورجمہوریت لازم اور ملزوم ہے، استحکام انتخاب لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، معیشت اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے۔
مزیدخبریں