62 ون ایف کے تحت تاحیات ناہلی کیس کی سماعت کیلئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل

04:31 PM, 1 Jan, 2024

احمد علی
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی کیس کی سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان 7 رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں ۔ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور مسرت ہلالی بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں ۔سات رکنی لارجر بینچ کل دن گیارہ بجے سماعت کرے گا۔
مزیدخبریں