ڈی آئی خان : سی آر بی نہر کے قریب 5 افراد کی لاشیں بر آمد

06:01 PM, 1 Jan, 2024

احمد علی
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی آر بی نہر کے قریب 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چودہوان روڑ پر سی آر بی سی نہر کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ لاشیں سانحہ گرہ مٹہ شریفاں بی بی بے حرمتی کیس میں ملوث افراد کی بتائی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ سال قبل گرہ مٹہ میں شریفاں بی بی نامی خاتون کی بے حرمتی کر کے اپنے علاقے میں گھمایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سجاول ولد احمد، عنایت اللہ ولد سجاول، نعمت اللہ ولد سیداللہ، کفایت اللہ ولد اللہ وسایا، اسلم ولد فیض کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تاہم پانچوں افراد کے قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزیدخبریں