کورونا نے مزید 40 افراد کی جان لے لی
05:05 AM, 1 Jul, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا نے مزید 40 افراد کی جان لے لی،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 321 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 37 نئے کیس رپورٹ، 31 ہزار 767 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 2 فی صد ریکارڈ کی گئی نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 40مریض جان کی بازی ہار گئے ٗ ملک میں 1ہزار 037افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ٗ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 31ہزار 767 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 4ہزار320مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان بھر میں ی9لاکھ 58ہزار 408مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ،ملک بھر میں کورونا سے تاحا22ہزار 321موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 46ہزار 145ٹیسٹ کئے گئے۔