’شہبازشریف اور مریم نوازبہت دور جا چکے ہیں‘
07:09 AM, 1 Jul, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اووسرز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں گے،بیرون ملک پاکستانی عمران خان کا ووٹر ہے،اوورسیز پاکستانیوں کے70لاکھ سے ایک کروڑ ووٹ ہوں گے،عمران خان نے کل پاکستانی قوم کی ترجمانی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول ابھی بچہ ہےوہ بیان دے دیتا ہے،شہبازشریف اور مریم نوازبہت دور جا چکے ہیں،کل عمران خان نے بطور وزیراعظم اپوزیشن کی طرف ہاتھ بڑھایا،جب میں کہتا تھا ن سے ش نکلے گی تو میرامذاق اڑایاگیا،آزا دکمشیرکے عوام بلے کو ووٹ دیں گے،امریکااور یورپ سے اچھےتعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب ہے پاکستان میں امن،جموں میں ہونے والے ڈرون حملےسےپاکستان کو کوئی تعلق نہیں،بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے،بھارت وزیر داخلہ کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں،بھارت کورونا کی ناکامی پرپاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔