’بلاول کو چھوٹی عمر میں نیکر پہن کر کھیلتے دیکھاہے‘

07:14 AM, 1 Jul, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے کہا ہے کہ بلاول، بھٹو نہیں، بلاول زرداری ہے، بلاول شو بوائے ہے پیپلزپارٹی کو کنٹرول آصف زرداری کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کو سندھ میں حکومت کرتے آج 12واں سال ہے، اندرون سندھ کے حالات انتہائی ناگفتہ بہہ ہیں، کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے، ان حالات میں آپ جتنے مرضی نعرے لگائیں ان نعروں میں وزن نہیں رہتا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ کل بلاول ناسمجھی میں گفتگو کررہےتھے،جن روایات کی بلاول بات کررہےتھےوہ سندھ میں کیوں نہیں اپنائی گئیں ، جب بلاول کو آئینہ دکھایاتو وہ ذاتی حملوں پر اتر آئے ،بلاول کو بہت چھوٹی عمر میں نیکر پہن کر کھیلتے اور اپنی والدہ سےجھڑکیاں کھاتےدیکھاہے ، یہ پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو والی نہیں زرداری والی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےکل واضح پیغام دیا،وزیراعظم نےحکومتی پالیسی واضح کردی،ہم بھارت کےساتھ امن چاہتےہیں مگرکشمیرسےآنکھ نہیں چراسکتے،5 اگست 2019 کے بعد کشمیریوں کو جس طرح جبرو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پیلٹ گنز کے استعمال پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں ، آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کا مقصد ایک ہے، آج امریکہ بھی قائل ہوگیاافغانستان کےمسئلےکاحل فوجی نہیں ہے،جو ہم کہہ رہے تھے آج دنیا ہمارے موقف کو تسلیم کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ ہم نے مشکل فیصلے کیے، غریب طبقے پر بوجھ پڑا ،گروتھ کے ساتھ ہی ملک میں خوشحالی آئے گی ملازمتوں کے نئے پیدا ہوں گے، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شمولیت کا حق دینا چاہتے ہیں،کاش اپوزیشن رکاوٹ نہ بنے، شہباز شریف نے جو تجویز دی ہے وہ قابل عمل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی، مدد بھی کر سکتے ہیں اور اسٹیک ہوولڈر بھی بن سکتے ہیں، چندافرادنےاپنےاقتدارکودوام دینےکیلئےکہا کہ آپ حملےکرتےرہیں ہم مذمت کرتےرہیں گے، امریکہ کےساتھ تعلقات بہت اچھےہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری کوئی عزت نفس نہیں ہے، افغانستان میں قیام امن سے پورا خطہ مستفید ہو گا، ہم نہیں چاہتےافغانستان میں مزید جنگ ہو ہم وہاں امن چاہتےہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہیں چاہتے افغانستان میں حالات خراب ہوں، ہمیں افغان عوام کی تکلیف کا احساس ہے، افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کے متمنی ہیں، نئےمعاہدےسےپاکستان اورافغانستان کےدرمیان تجارت کاحجم کئی گنابڑھ سکتاہے،افغانستان میں قیام امن کی ذمہ داری افغان قیادت پر عائد ہوتی ہے، حالات بگڑتےہیں تو افغانستان کے بعد پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔
مزیدخبریں