حریم شاہ کی رکن سندھ اسمبلی سے شادی جھوٹ نکلی
09:42 AM, 1 Jul, 2021
کراچی ( ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر نت نئے لوگوں کے ساتھ متنازعہ ویڈیوز میں آنے اور دیگر انوکھی حرکتوں کی وجہ سے بدنام زمانہ حریم شاہ کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ٗ ان کی کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی نہیں ہوئی اور انہوں نے ایسا صرف مصنوعی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دلہن بنی ہوئی نظر آئیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایک رکن سندھ اسمبلی سے شادی ہو گئی ہے ٗ اس کے ساتھ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک مردانہ ہاتھ بھی نظر آرہا تھا جبکہ حریم شاہ کی انگلی میں انگوٹھی تھی ٗ جس کو انہوں نے اپنے نکاح کا تحفہ ظاہر کیا۔ مگر ان کے اس تصویر شیئر کرنے کے بعد ایک صاحب میڈیا پر آئے اور انہوں نے کہا کہ حریم شاہ نے جو تصویر شیئر کی اس میں ہاتھ ان کا تھا ٗ ان کی حریم شاہ سے کوئی شادی نہیں ہوئی ٗ معلوم نہیں حریم شاہ نے ایسی حرکت کیوں کی۔ جبکہ اب حریم شاہ کی شادی کا سارا پول کھل گیا ہے ٗ حریم شاہ نے جس جگہ بیٹھ کر دلہن کے لباس میں وہ ویڈیو شیئر کی اسی سیلوں کی مالکہ کشف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ ایک پروموشنل ایونٹ تھا ٗ ہم نے ان کو بطور ماڈل ہائر کیا تھا ٗ ہم نے ان کا شوٹ کروایا اور انہیں دلہن کے کپڑے اور میک اپ وغیرہ ساری چیزیں دیں ۔ سیلوں کی مالکہ نے بتایا کہ یہ شوٹ 18 جون کو ہوئی تھی ٗ مجھے کچھ اندازہ نہیں تھا کہ حریم شاہ میرے سیلون میں بیٹھ کر غلط بیانی کریں گی ٗ میں نے انہیں میسج کئے مگر میری بات نہیں ہو پائی ٗ۔