ماں سے لازوال محبت پر بیٹا دنیا بھر میں مشہور
11:41 AM, 1 Jul, 2021
تیونس ( ویب ڈیسک ) ایک بیٹے نے کورونا کی شکار اپنی والدہ کو پیٹھ پر سوال کیا اور اسے ہسپتال لے کر آیا ٗ سوشل میڈیا پر کسی نے یہ ویڈیو اپ لوڈ اور یہ چند منٹوں میں وائرل ہو گئی اور ایک بیٹے کی طرف سے اپنی والدہ کا خیال رکھنے پر دنیا بھر سے محبت کے پیغام ملے۔ تفصیلات کے مطابق تیونس سے ایک دل کو چھو جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بیٹا اپنی بزرگ والدہ کو پیٹھ پر اٹھائےتیونس کے ابن الجزار ہسپتال لیکر آیا کیونکہ وہ کورونا کی شکار ہو چکی ہے ٗ تیونس میں غربت اور ناقص حکومتی اقدامات کی وجہ سے عوام کو طبی امداد ملنے میں رکاوٹوں کی خبریں ہیں ٗ چند روز قبل ایک شخص کورونا کی وجہ سے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتال کے سامنے دم توڑ گیا مگر اس بیٹے نے ہمت نے ہاری اور اپنی والدہ کو خود ہی اٹھا کر ہسپتال پہنچ گیا۔ https://twitter.com/Massaoudi16/status/1409614068231585794 سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو پوری دنیا سے لوگوں نے اس بیٹے کیلئے محبت کے پیغام بھیجے ٗ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے یہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں ایک صارف نے لکھا کہ کیروان میں ایک شخص نے کورونا کی شکار اپنی ماں کو پیٹھ پر اٹھایا ہے۔ بیٹے کو اس بات کی بالکل فکر نہیں کہ وہ خود بھی کورونا کا شکار ہو سکتا ہے ٗ اس سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی پرورش بہترین ماحول میں ہوئی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اور آپ کے رب نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں ٗ اس والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ہے ۔