بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد سامنے آ گئی

02:22 PM, 1 Jul, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد سامنے آ گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے فہرست مہیا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں اور بھارت میں قید پاکستانیوں کی تازہ معلومات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے کی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 609 بھارتی قیدی ہیں جن کی فہرست اسلام آباد میں موجود بھارتی کمیشن کو دے دی گئی ہے۔ ان قیدیوں میں 51 شہری ہیں جبکہ ‏‏558 ماہی گیر ہیں جو مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے سمندر کے ذریعہ پاکستان کی حدود میں آئے۔ اس حوالے سے بھارت نے بھی پاکستان کو فہرست مہیا کر دی ہے۔ یہ فہرست نئی دہلی میں موجود پاکستان ہائی کمیشن کو سونپی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت بھارت میں 345 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ ان میں 271 سویلین جکہ 74 ماہی گیر ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے فہرست پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی کے ‏حوالے کی گئی بھارت میں 345پاکستانی قید ہیں جس میں 271شہری اور 74فشرمین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے قیدیوں کی فہرست ہر سال یکم جولائی کو تبادلہ کیا جاتا ہے۔
مزیدخبریں