سابق وزیر اعلیٰ سندھ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

02:30 PM, 1 Jul, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیراعلی سندھ اور جے ڈی اے رہنما ارباب رحیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ پاکستان تحریک انصاف کو پیارے ہونے جانے کے بعد ارباب رحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں۔ وزیراعظم سے سندھ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے پارٹی کی مقامی قیادت سے فعال رابطے کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ وزیر اعظم نے ملاقات میں مجھے مقامی سطح پر دیگر مختلف ذمہ داریاں بھی سونپی ہیں۔
مزیدخبریں