15 سالہ ملازمہ کو قتل کر کے مالکن نے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا
02:35 PM, 1 Jul, 2021
فیصل آباد (پبلک نیوز) ایوب کالونی میں مالکن کے مبینہ تشدد سے پندرہ سالہ ملازمہ جاں بحق، جڑانوالہ کی رہائشی 15سالہ سائرہ سات ماہ سے ملازمت کر رہی تھی۔ جاں بحق ہونے والی سائرہ کی والدہ شمیم کا کہنا ہے کہ مالکن علیزہ نے تشدد کر کے میری بیٹی سائرہ کو قتل کیا ہے۔ مالکن علیزہ نے ہمیں بتایا کہ سائرہ کی موت بخار سے ہوئی۔ ہم ایوب کالونی گھر پہنچے تو سائرہ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ سائرہ کو آٹھ ہزار روپے تنخواہ پر علیزہ کے گھر کام پر رکھوایا تھا۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ نے خود کشی کی۔ سولہ سالہ گھریلو ملازمہ کی نعش پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔ سمیرا نامی گھریلو ملازمہ ایوب کالونی میں میاں فرحت نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔