مولانا فضل الرحمان صحتیاب، ہسپتال سے ڈسچارج
03:00 PM, 1 Jul, 2021
کراچی (پبلک نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان کو کراچی کے نجی ہسپتال سے کچھ دیر پہلے ڈسچارج کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر لوگوں نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔ مولانا فضل الرحمان آج شام کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ مولانا فضل الرحمان مثانے میں انفیکشن اور بخار کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل تھے۔ مولانا فضل الرحمان 24 جون کو ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ آٹھ دن زیر علاج رہنے کے بعد مولانا فضل الرحمان مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔