سیلفی لینے پر اب سزا ملے گی

05:30 PM, 1 Jul, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: سیلفی لینے پر اب سزا ملے گی۔ سیلفی کے جنون میں مبتلا لوگوں کے لیے خبر بہت ناگوار ہو گا مگر بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایسا قانون بنا دیا گیا ہے کہ سیلفی لینا جرم ہے لہذا جو سیلفی لے گا اس کو سزا بھگتنا ہو گی۔ اترپردیش پولیس کے مطابق سیلفی کی وجہ سے عام لوگ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اس کا سد باب کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔ اب جو بھی کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالے گا، اس کے لیے سزا دی جائے گی۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ سزا بالکل عام جگہوں کے لیے نہیں ہے بلکہ نمایاں اور مخصوص مقامات پر سیلفی لینے پر رکھی گئی ہے جن میں ریلوے ٹریکس، ریلوے اسٹیشنز، ہائی ویز، کثیر المنزلہ عمارات سمیت دیگر مقامات شامل ہیں ۔ سیلفی لینے والوں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ سزا بھی دی جائے گی۔
مزیدخبریں