قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،کشمیر اور افغانستان پر بریفنگ
06:25 PM, 1 Jul, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی شرکاء کو بریفنگ۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا. پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کااجلاس 8گھنٹے جاری رہا. قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کاعیدالالضحیٰ سے پہلے ایک اور سیشن ہوگا. آج کے اجلاس میں زیادہ وقت افغانستان کے معاملے پربات ہوئی. آئندہ اجلاس میں بحث کے بعد حکومت کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی. تفصیلات کے مطابق افغان امور اور مسلہ کشمیر پر عسکری حکام کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ قومی سلامتی اجلاس میں دس منٹ کا وفقہ ہوا جس دوران شرکاء سے صحافیوں نے سوال کیا کہ بریفنگ میں کیا امریکی اڈوں کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ مشاہد حسین سید نے جواب دیا کہ جی، تمام ایشوز پر بتایا گیا، ان کیمرہ ہونے کی وجہ سے تفصیل نہیں بتا سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت کو عالمی منظر نامے سے آگاہ کیا گیا۔ پاک امریکہ، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کا افغانستان سے متعلق موقف اور امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں بریفنگ کا مرحلہ مکمل ہونے پربعد دس منٹ کا وقفہ تھا۔ دوسرے مرحلے میں سیاسی قیادت کی جانب سے داخلہ و خارجہ سے متعلق سوال و جواب کیے گئے۔ سوالات و جوابات کا سلسلہ مکمل نہ ہونے پر اجلاس کا دورانیہ بھی بڑھایا گیا.