میں اب پیٹرول کی قیمت بتانے ٹی وی پر نہیں آئوں گا

05:40 AM, 1 Jul, 2022

احمد علی
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ رات میں نے آخری بار پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔ میں آئندہ سے یہ اعلان کرنے ٹی وی پر نہیں آئوں گا۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بات ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ میری لاسٹ انگیجمنٹ تھی۔ میں آئندہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنے ٹی وی سکرین پر نہیں آئوں گا۔ انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب مفتاح ٹی وی پر آتا تو لوگ پیٹرول پمپ کی طرف بھاگنے لگتے ہیں۔ 50 روپے پیٹرولیم لیوی کی اجازت ملی ہے۔ مگر کب لگانا اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ https://twitter.com/NewsWiseDN/status/1542607995934482433?s=20&t=sFX93b84KziOKO5e_l0RWg یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 230 روپے 26 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح‌لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 10 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 5 پانچ روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔
مزیدخبریں