رواں برس خطبہ حج اردو زبان میں بھی نشر کیا جائے گا

07:43 AM, 1 Jul, 2022

احمد علی
سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق خطبہ حج اس سال براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ عیدالاضحی سعودی عرب میں 9 جولائی کو ہوگی البتہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جولائی کی 8 تاریخ کو ادا کیا جائے گا یہ امکان ہے کہ دنیا بھر میں 200 ملین لوگ خطبہ حج سنیں گے۔مکہ اور مدینہ کی مساجد کے صدر عبدالرحمان السدیس کے مطابق مملکت کی قیادت مسجد نبوی اور الحرام کی خدمات کی ترقی کے لئے لامحدود تعاون کی پیشکش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطبہ عرفات کا لائیو ترجمہ پانچویں سال میں داخل ہو گا اور اس پروجیکٹ کو 14 زبانوں میں شامل کرنے کے لیے وسعت دی گئی ہے۔النمرا مسجد میں جمعرات کو لائیو ترجمہ سائٹ کے میڈیا ٹور کے بعد حکام کی جانب سے ایوان صدر کے ہیڈ کوارٹرز میں اس منصوبے پر میڈیا بریفنگ بھی دی گئی. اس پراجیکٹ کے آغاز پر پہلے برس میں 1 ملین، دوسرے سال میں 11 ملین، تیسرے سال میں 50 ملین، چوتھے میں 100 ملین لوگوں نے خطبہ حج براہ راست سنا تھا، جب کہ رواں برس 2022 میں پوری دنیا میں 200 ملین لوگوں تک یہ خطبہ براہ راست پہنچایا جائے گا۔ رواں برس خطبہ حج فرانسیسی، انگلش، اردو، ملائے، روسی اور فارسی سمیت دیگر زبانوں میں نشر کیا جائے گا، خطبہ حج ، بنگالی ، ترک، چینی، ہندی، سواہلی ، اسپینش اور تامل زبان میں بھی نشرہوگا اور خطبہ حج میں اس سال چار نئی زبانیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے پبلک سیکیورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران قانون اور قواعد پر عمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پر سیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق فراڈ اور جعلی اشتہارات کے الزام میں گرفتارکرچکی ہے اور اس سال پوری دنیا کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے 2020ء اور 2021ء محدود پیمانے پر حج کا اجتماع ہوا تھا۔اس سال پہلی بار بیرون ممالک سے حاجیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پاکستان کا رواں برس حج 82 ہزار افراد پر مشتمل ہےجس میں 32 ہزار سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ باقی پرائیوٹ حج کررہے ہیں۔
مزیدخبریں