ناسا نے کیپ اسٹون اسپیس کرافٹ لانچ کردیا

10:05 AM, 1 Jul, 2022

احمد علی
ناسا نے کیپ اسٹون اسپیس کرافٹ لانچ کردیا ہے ، اور یہ اقدام ناسا کے آرٹیمس اسپیس پروگرام کا حصہ ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ناسا کا یہ ائیرکرافٹ صرف1 مائیکرو ویو اوون کے برابر ہےاور اس کا وزن 55 پاؤنڈ ہے۔ نیوزی لینڈ سے اس ائیرکرافٹ کو خلا میں چھوڑا گیا۔ آئندہ 6 ماہ کے دوران میں یہ اسپیس کرافٹ چاند کے گرد مدار کا جائزہ بھی لے گا، اس مدار میں 2024 میں ناسا کی طرف سے لیونر گیٹ وے نامی خلائی جہاز چھوڑا جائےگا کہ جس کے زریعے 50 سال بعد بھی چاند پر انسانوں کو اتارنا ممکن بنایا جائے گا۔ اکتوبر 2021 میں کیپ اسٹون اسپیس کرافٹ کو خلا میں چھوڑا جانا تھا لیکن اس کی تیاری میں تقریبا 8 سال کا وقت لگا ہے۔یہ اسپیس کرافٹ مدار میں گھومتے ہوئے چاند سے 1000 میل نزدیک اور 43500 میل کے فاصلے پر ہوگا۔
مزیدخبریں