راولپنڈی:کار چور وں کی دلیری عروج پر،حساس ادارے کی گاڑی لےاُڑے

10:04 AM, 1 Jul, 2024

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں گاڑی چوروں کی دلیری عروج پر، حساس ادارے کی گاڑی دن دیہاڑے لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آیا،تھانہ صادق آباد پولیس نے اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے ڈرائیور طارق جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ میں متن کے مطابق فیملی کے ہمراہ سرکاری کیری ڈبہ نادرا آفس مری روڈ کے باہر پارک کر کے اندر چلا گیا،نادرا آفس سے باہر آنے پر سرکاری کیری ڈبہ وہاں پر موجود نہیں تھا،سرکاری کیری ڈبہ ایس پی ڈی ہیڈ آفس کی ملکیت تھا۔

مزیدخبریں