امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سبکدوش،  رضوان سعید نئے سفیر مقر

02:07 PM, 1 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان نے امر یکہ میں اپنے سفیر مسعود خان کو ہٹاکر رضوان سعید کو نیا سفیر مقرر کردیا ہے ۔

امریکہ میں بطور پاکستانی سفیرمسعود خان نے 2سال 3 ماہ کا عرصہ گزارا ہے۔ 

اس حوالے سے سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری مکمل کر لی ہے۔ مارچ 2022 سے مل کر پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں کیں،   انتظامیہ، کانگریس، ریاستی حکومتوں اور اسمبلیوں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں (آئی ایف آئیز)، تھنک ٹینکس، میڈیا، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے ملنے والی بے حمایت کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اپنی کوششوں میں ثابت قدم رہنا چاہیے،  دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر کام جاری ہے، جس کی تقریباً 77 سالہ تاریخ ہے،میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی حمایت کا بھی مشکور ہوں۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ، امریکی پیشہ ورانہ تنظیموں کا مقروض ہوں جنہوں نے مجھے، ہمارے مشنز، اور دونوں قوموں کو مشکل لیکن امید افزا حالات سے گزرنے میں مدد کی، مجھے یقین ہے کہ آپ میرے جانشین کی مکمل حمایت کریں گے، میں آپ سب کی کامیابی اور خوشحالی کی خواہش مند ہوں، پاکستان پر اعتماد رکھیں اور پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایڈیشنل فارن سیکرٹری سفیر رضوان سعید شیخ کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کیا ہے، نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ رواں ماہ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔



مزیدخبریں