بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس،شہرشہراحتجاج،شہریوں نے بل پھاڑ دیئے

02:48 PM, 1 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف احتجاج، حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پہ حکومت کے خلاف  نعرے درج تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف انجمن تاجران اور شہری سڑکوں پہ نکل آئے۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو بلاک کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔غریب عوام سے ایک وقت کا نوالہ بھی چھین لیا گیا۔

نئے بجٹ سے غریب کے بچوں سے قلم اور کتاب بھی چھین جائے گی۔عوام اپنے گھروں کی قیمتی اشیا سیل کرکے بل ادا کررہی ہے۔خدارا عوام پر رحم کھائیں آئے،روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لگائے گئے بجلی بلوں میں بے تحاشہ ٹیکسز کو فوری ختم کیا جائے تاکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر آسکے۔

قصور /پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کےبلوں میں اضافےپراحتجاج

قصور میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے شہری سراپہ احتجاج ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد بینر اور قطبے اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔

الہ آباد / بجلی بلز کے خلاف احتجاج

الہ آباد ، کنگن پور و گردونواح میں بجلی بلز میں اضافہ اور بے جا ٹیکسز کے خلاف ہڑتال ہوئی اور کسان اتحاد اور انجمن تاجران نے اپنی دکانیں و مارکیٹیں بند کرکے حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔
انجمن تاجران  نے کہا کہ حکومت بجلی بلز میں بے تحاشہ ٹیکسز فوری ختم کرے، حکومت فی الفور بجلی بلز پر ناجائز ٹیکسز ختم کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
حاجی لوط کسان اتحاد ضلع قصور کا کہنا ہے کہ مہنگائی بہت زیادہ ہوچکی اوپر سے بجلی کے ٹیکسز مزید بوجھ ہیں۔

حجرہ شاہ مقیم/ بجلی بلزاور ٹیکسز کی بھرمار کےخلاف احتجاجی ریلی

حجرہ شاہ مقیم میں روز بروزبجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ اور ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،انجمن تاجران سمیت سول سوسائٹی مزہبی تنظیوں کے راہنماؤں نے میلاد چوک میں ٹاری روڑ کو بند کرکے ٹائر جلا کر احتجاج کیا،ناجائز اضافی ٹیکسز اور 200 یونٹس پر ظالمانہ پالیسی کے خلاف انجمن تاجران نے احتجاجی ریلی نکالی۔

 بلز بڑھوتری  کی حکومتی پالیسیوں کیخلاف  حجرہ شاہ مقیم کی عوام سراپا احتجاج  ہے اور احتجاجی ریلی میں دکانداروں کے ساتھ حجرہ کی عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
 ریلی کے شرکاءکا کہنا ہے کہ عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے،ریلی کی قیادت حاجی موسیٰ خاں غوری تحصیل چئیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس , صدر انجمن تاجران مین بازار حجرہ نے کی۔

حاجی موسیٰ خاں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے حکومت عوام کے درد کو سمجھے اور ظالمانہ ٹیکس کو ختم کرے ۔ احتجاجی ریلی سرکاری ہسپتال حجرہ تا مین بازارسے رواں دواں ہو کر قلندری گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی۔

میلسی/احتجاج 

میلسی میں انجمن تاجران کی جانب سے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔موبائل مارکیٹ،موٹرسائیکل مارکیٹ،پیسٹی سائیڈ مارکیٹ اور دیگر مارکیٹیں بند،جبکہ حکومت کی خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

تاجران کا کہنا ہے کہ حکومت فوری بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لے۔ حکومت نے کہا تھا کہ 200 یونٹ مفت دیں گے،کہاں گئے وہ وعدے۔اگر حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کو ختم نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

منچن آباد/ احتجاج 

منچن آباد میں بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شہریوں نے گلے میں بجلی کے میٹر اور بلز لٹکا کر احتجاج کیا،تاجروں کی جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال، احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ احتجاجی ریلی ابوبکر چوک سے شروع ہو کر مدنی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اور ریلی میں انجمن شہریان ،مرکزی انجمن تاجران سمیت تمام مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

پھالیہ/احتجاج

پھالیہ  میں مانگٹ کے قریب مظاہرین نے گجرات روڈ پر ٹینٹ لگا کر دھرنا دیدیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکسز کو فوری کم کیا جائے،1یونٹ اضافے پر 5070روپے والی پالیسی ختم کی جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ گیپکو اہلکار غنڈوں کی طرح گھروں میں خواتین کو ہراساں کرتے ہیں۔گیپکو کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی بند کرائی جائے،ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تواحتجاج کا داٸرہ بڑھا دیں گے۔

مزیدخبریں