اپوزیشن کےگرینڈ الائنس کیلئےسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

04:07 PM, 1 Jul, 2024

ویب ڈیسک: اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ،اسٹرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرے گی۔

  تفصیلات کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی میں 5 نام تحریک انصاف اور 5 نام جمیعت علمائے اسلام سے شامل ہوں گے، سٹیرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔

  سٹیرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جمیعت علمائے اسلام کے درمیان ملاقات میں ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔ سٹیرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔

مزیدخبریں