ویب ڈیسک: کراچی اورنگی ٹاؤن زیبو گوٹھ میں گھر کے واٹر ٹینک میں ڈوب کر بچہ اور بچی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی اورنگی ٹاؤن زیبو گوٹھ میں گھر کے واٹر ٹینک میں ڈوب کر بچہ اور بچی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچے کی عمر 8 بچی کی عمر 11 سال ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین بغیر قانونی کارروائی کئے لاشیں گھر لے گئے،شناخت اقرا اور احمد کے نام سے کرلی گئی۔