(ویب ڈیسک ) گھریلو صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا ۔11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2769 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔