(ویب ڈیسک ) حیدر منیر : پاکستان ریلوے نے مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں تین فیصد اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں تین فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 3 جولائی سے ہوگا ۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث بڑھایا گیا ۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔