لاہور: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق، دلہے کا والد گرفتار

07:06 PM, 1 Jul, 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقہ مناواں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ ،پولیس نے دولہے کے والد کو گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کےمطابق مناواں میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ لڑکی کی جان لے گئی،پولیس کے مطابق 16 سالہ عائشہ نور سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، دلہا کے دوستوں نے مہندی کی تقریب میں برسٹ فائر کیا جس کی زد میں آکر دوسری خاتون بھی زخمی ہوئی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعہ پر نوٹس لے کر ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دلہا اور فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، لواحقین کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا،دولہا کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے، ورثاء کا مطالبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں