لاہور؛ مریم نوازکا اچانک مختلف علاقوں کا دورہ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں

08:30 PM, 1 Jul, 2024

نتاشا رحمان

(نتاشارحمن )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے، کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور پہنچتے ہی وزیر اعلی پنجاب کا شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا،وزیراعلی پنجاب  نے ہدایت کی کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں، پورے پنجاب میں پانی کی نکاسی کو بروقت بنایا جائے،عید پر صفائی مہم کی طرح  نکاسی آب کے لئے سیف سٹی ، ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کریں ،سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے چیک کریں کہیں پانی تو جمع نہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ سے ہر آدھے گھنٹے بعد صورتحال کی مانیٹرنگ رپورٹ طلب کرلی ،ہوائی اڈے سے شادمان، فیروز پور روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں کا معائنہ کیا،اندرون و بیرون شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا ،قذافی سٹیڈیم میں پانی کے فوری  نکاسی اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلی پنجاب نے واسا کے عملے سے ملاقات کی اورمحنت سے کام کرنے پر شاباش دی ،وزیراعلی پنجاب نے غیرمعمولی بارشوں کے حوالے سے موقع پر پہنچ کر جاری آپریشن اور انتظامات کا جائزہ لیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں  نکاسی آب کی صورتحال کی معلومات لیں۔

مزیدخبریں