جیل توڑنے والےقیدیوں کےسروں پر کروڑوں روپے کے انعامات

10:32 PM, 1 Jul, 2024

(ویب ڈیسک) جیل سے فرار قیدیوں کو 32 گھنٹے بعد بھی پولیس پکڑنے میں ناکام،حکومت نےعوام سے قیدیوں کو پکڑوانے میں  معاونت مانگ لی۔

تفصیلات کےمطابق جیل توڑنے والے قیدیوں کے سروں پر کروڑوں روپے کے انعامات رکھ دئیے گئے،فرار ہونے والوں میں سے 6 مفروروں کے سر پر ایک ایک کروڑ کا انعام رکھا گیا،ثاقب ، عثمان , فیصل ,ناظر ،شمیر اور عامر سزائے موت کے قیدی تھے۔ 

پچیس سال سزا کے دو مفرور قیدیوں نعمان اور ثقلین پر پچاس پچاس لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے،ان کے علاوہ باقی دس پر تیس ، تیس لاکھ کا انعام ہے۔ 

محکمہ اطلاعات کی جانب سے اشتہار جاری کیا گیا ہے،مفرور قیدیوں کی اطلاع دینے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھنے کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں