پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، یکم جون 2021
04:50 AM, 1 Jun, 2021
مہلک کرونا وبا نے ایک روز میں مزید 71 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، ایک ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ سات ایک فیصد رہی، ایک روز میں تین ہزار تین سو ستانوے مریض صحت یاب ہوئے، فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 336 رہ گئی، 3 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویشناک۔حکومت کا ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، اوگرا نے فی لیٹر 8 روپے چھیاسی پیسے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی، شہباز گل کہتے ہیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے سمری مسترد کر دی۔کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کا ایف سی جوانوں پر حملہ، 4 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، 8 زخمی ہوئے،، تربت کے قریب ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دو جوان زخمی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا دارومداردیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، سپہ سالار کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، کہا کرونا وبا سمیت ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔وزیراعظ٘م عمران خان آج کوئٹہ اور زیارت کا ایک روزہ دورہ کریں گے، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج جائیں گے، زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی کا دورہ بھی کریں گے۔