لاہور(پبلک نیوز) سیشن کورٹ کے گیٹ سے اسلحہ سمیت ایک شخص پکڑا گیا۔ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے تیزی سے نکلنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوری اسے پکڑ کر تلاشی لی تو پستول برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے پستول کے ساتھ 2 میگزین اور 25 گولیاں بھی برآمد ہوئیں، ملزم منظر حسین کو اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم منظر ملتان روڈ محلہ کوٹ محمدی ڈھولن وال کا رہائشی ہے۔