کانگو میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک

06:36 AM, 1 Jun, 2021

حسان عبداللہ

کنشاسا (ویب ڈیسک) افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں داعش کے دہشت گردوں سے وابستہ مسلح افراد کے ایک حملے میں کم از کم 50 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی افریقی ملک کانگو کے دو دیہاتوں میں داعش سے منسلک مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق یہ حملہ چار سالوں میں اس ملک کا سب سے مہلک قتل عام ہے. رکن پارلیمنٹ اریکان نے کہا "حملہ آوروں کی ایک بہت بڑی تعداد نے حملہ کیا، انہوں نے دو مقامی رہنماؤں کو ہلاک کی۔ مقامی عہدے داروں کے مطابق حملہ آوروں نے بے گھر لوگوں کے لئے قائم ایک کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بوگا میں اب تک 36 افراد کی لاشیں ملی ہیں ، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

واضح رہے کانگو میں لسانی فسادات اور بغاوت کے باعث معاشی صورت حال نہایت خراب ہے اور معدنیات سے مالامال علاقوں میں قبضے کے لیے حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہیں۔

مزیدخبریں