پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، یکم جون ، 2021

08:14 AM, 1 Jun, 2021

اویس
ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار فیصد سے کم ہو گئی، ایک روز میں ایک ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ سات ایک فیصد رہی، مہلک کرونا وبا نے ایک روز میں مزید 71 زندگیوں کے چراغ بجھائے، تین ہزار تین سو ستانوے مریض صحت یاب بھی ہوئے، فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 336 رہ گئی، 3 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویشناک۔حکومت کا بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان، جون اور جولائی تک دو کروڑ ویکسینز پاکستان پہنچ جائیں گی، سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں سال کے آخر تک 7 کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی، کہا چاہتے ہیں عیدالضحی پر عیدالفطر جیسی پابندیاں نہ لگائیں۔یورپی یونین کا بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار، صرف یورپی یونین کی تصدق شدہ ویکسین لگوانے والوں کوسفرکی اجازت ہو گی۔ ویکسینز میں امریکا کی موڈرنا، فائزر، جانسن اینڈ جانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کررہی ہے۔۔ کہا بدحالی کو ایڈٹ کر کے ترقی بنا دینے سے قسمت نہیں بدلے گی، عام فوٹو شاپ معاشی ترقی کو مسترد کر چکے۔بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، مہنگاٰئی میں اضافہ تو ہوا لیکن قوت خرید میں بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹ،، کہا اچھی خبروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، امید ہے عمران خان کی قیادت میں اگلے دو سال میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔
مزیدخبریں