بابر اعظم کی منگنی ہوگئی، شادی کب ہو گی؟

09:12 AM, 1 Jun, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بات پکی ہو گئی، میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق بابر اعظم اگلے سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں. بابر اعظم کی شادی کو لیکر ماضی میں کئی افواہیں سرگرم رہی ہیں تاہم اب میڈیا ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قومی کپتان اگلے سال شادی کر لیں گے. نجی ٹی وی کے مطابق ان کا رشتہ انکی کزن کے ساتھ طے ہوا ہے، جبکہ انکی منگنی بھی ہو چکی ہے. اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق بابر کی والی اہلیہ انکے چچا کی بیٹی ہیں. جبکہ اس بات کا قومی کھلاڑیوں کو بھی علم ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
مزیدخبریں