پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،1جون 2021

01:00 PM, 1 Jun, 2021

احمد علی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی. اگلی حکومت میں پاکستان انشااللہ اوپر جائے گا.ملک مشکل دور سے نکل گیا ہے. اپوزیشن نے گروتھ ریٹ کو تسلیم نہیں کیا ہے. آج مخالفین کو دیکھ کر ترس آتا ہے.مخالفین ڈرتےتھےمعیشت بہترہوگئی توسیاست ختم ہوجائےگی، لندن میں محل بنا کر ملک ترقی نہیں کرتاپاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان برقرار، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ، 294 پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈریڈ انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 48 ہزار 191 کی سطح پر بند ہوا۔سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11284 نمونوں کی جانچ کی گئی، گھنٹوں میں مزید 868 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف منتخب وزیراعلی کی مرضی اور ان کے علم میں لائے بغیر مقدمے کا اندراج کیا گیا، ملک میں منتخب عوامی نمائندوں کا آزادی اظہار رائے کا حق محفوظ نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹوئٹر پیغام۔پاکپتن میں اینٹی کرپشن حکام کا رشوت خور افسران کیخلاف ایکشن، شہری سے دس ہزار رشوت لیتا انسپکٹر ایکسائز رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزم شہری کو دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے کر رشوت لے رہا تھا،ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رانا ندیم اقبال کا خصوصی بیان۔
مزیدخبریں