شراب کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت

01:04 PM, 1 Jun, 2021

حسان عبداللہ

دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں اب شراب کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت دے دی گئی ہے۔ دہلی حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق اب شہر ی موبائل ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعہ گھر بیٹھے شراب آرڈر کرسکیں گے۔

نئے جاری ہونے والے قوانین کے مطابق صرف لائسنس ہولڈرز کو ہی گھروں تک شراب پہنچانے کی اجازت ہوگی،اس متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس اجازت کامقصد کورونا وباء کے دوران بھیڑ سے بچنے کو قرار دیا گیا ہے. اجازت نامے کے مطابق ہاسٹل، آفس یا کسی بھی ادارے میں شراب کی ڈیلیوری کرنے کی اجازت نہیں ہو گی.

مزیدخبریں