فرنچ اوپن ٹینس: رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے
07:28 AM, 1 Jun, 2022
ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کلے کورٹ کے بادشاہ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹرز فائنل میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو شکست دے کر 15ویں مرتبہ ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ یوں سربیا کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا رافیل نڈال کے 21 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔ سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنی آب وتاب سے جاری ہے۔ https://twitter.com/Samraajjj/status/1531777529069158403?s=20&t=5HcVY73492WOD9BnJi-plQ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹرز فائنل میچ میں 35 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن سربیا کے نوویک جوکووچ کو 2-6، 6-4، 2-6 اور 6-7(4-7) سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ میگا ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ رافیل نڈال اب اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور فرنچ اوپن ٹینس سنگلز کا 14 ویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے لئے مزید دو فتوحات درکار ہیں۔ https://twitter.com/NicoSchira/status/1531777175443148800?s=20&t=5HcVY73492WOD9BnJi-plQ اے پی پی کے مطابق رافیل نڈال اور نوویک جوکووچ کے درمیان کوارٹر ز فائنل میچ چارگھنٹے اور 12منٹ تک جاری رہا اور رافیل نڈال جیت کر 15ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچے ۔ سیمی فائنل میں ہسپانوی ٹینس سٹار کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈرزویروف سے ہوگا ، انہوں نے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سپین کے کارلوس الکاراز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ان کی فتح کا سکور 4-6، 4-6، 6-4 اور 6-7(7-9) رہا۔